حیدرآباد : /11 فبروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے تکارام گیٹ پولیس اور محکمہ سیول سپلائیز کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عوامی نظام تقسیم کے تحت فراہم کئے جانے والے چاولوں کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث 16 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 410 کنٹل چاول برآمد کرلیا اور غیرقانونی منتقلی میں استعمال کئے جانے والے 6 آٹو کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار افراد راشن کے چاول علاقہ تکارام گیٹ کے مقیم افراد سے حاصل کرتے ہوئے اسے گجرات اور دیگر ریاست منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے تاکہ اسے اونچی قیمت میں فروخت کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں ٹاسک فورس نے 3 مختلف ٹولیوں کو بے نقاب کیا جس کا تعلق تکارام گیٹ بی ڈی ایل بھانور اور رائے پول سدی پیٹ سے ہے ۔ پولیس نے جملہ 16 افراد کو اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 410 کنٹل چاول جن کی مالیت 10 لاکھ 25 ہزار بتائی جاتی ہے ضبط کرلیا ۔ گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ ب