حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ میں آج 16 عوامی تنظیموں پر پابندی سے متعلق معاملہ کی سماعت ہوئی۔ حکومت کی جانب سے امتناع عائد کردہ ایک تنظیم کے جنرل سکریٹری پدماکماری نے حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست داخل کی ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ ماؤسٹوں سے تعلقات کے الزام کے تحت عوامی تنظیموں کی سرگرمیوں پر امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کو جواب داخل کرنے کیلئے نوٹس جاری کی ہے ۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 4 ہفتوں بعد ہوگی۔