’’عوامی حکومت ترقی کی سمت گامزن‘‘ کتاب کی اجرائی

   

ناگر کرنول۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ایم ایل سی کے۔ دامودھرریڈی کے ناگرکرنول کی قیامگاہ پر ناگرکرنول کے صحافی مسٹر دناکر نے اپنی جانب سے تصنیف کردہ ’’عوامی حکومت ترقی کی جانب گامزن‘‘ نامی تلگو کتاب کو سابقہ چیف منسٹر پدوچیری مسٹر راما سوامی کو تحفۃً پیش کیا۔اس موقع پر مسٹر راما سوامی نے اس کتاب کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ20 ماہ میں کانگریس حکومت کی جانب سے ترقی کی سمت دوڑ کوبڑی تفصیل سے لکھنے پر مصنف ایم دنا کرکی ستائش کی۔انہوں نے کہا 7؍ ڈسمبر2023 کو چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں عوامی حکومت قائم ہوئی 18ماہ سے حکومت کی ترقیوں کے بارے میں مختلف روزناموں اور رسائل میں شائع ہوئے خبروں کو جمع کرتے ہوئے صحافی دناکرنے ایک تفصیلی کتاب کو مرتب کیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ راہول گاندھی کے تیقن کے مطابق چیف منسٹر نے ریاست میں طبقہ واری مردم شماری کرواتے ہوئے صف اول کا سہرا ریاست کے سر دیا۔اس کے علاوہ تین دہوں کی جدوجہد کے تحت ایس سی زمرہ بندی ، بی سی ڈکلریشن کا تاریخ ساز بل،ینگ انڈیا، دھان کی فصل کا بونس اور ہائڈرا جیسے اقدامات کو اس کتاب میں درج کرتے ہوئے عوام کو حکومت کے فلاحی کاموں کو واقف کروایا ہے۔اس پروگرام میںنیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامرعلی خان کے علاوہ اراکین اسمبلی ڈاکٹر راجیش ریڈی، ڈاکٹر ومشی کرشنا ، کانگریس قائد سندھیا ریڈی و دیگر قائدین نے حصہ لیا۔