کریم نگر میں خصوصی پروگرام کا آغاز، ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب
کریم نگر:بروز جمعہ سرکاری ڈگری کالج نسوان میں ایل پی جی , پٹرول پمپ ورکر و ڈیلروں کے لئے خصوصی ٹیکہ اندازی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر گنگولا کملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر دن عوام کے درمیان رہتے ہوئے خدمات انجام دے رہے راشن دکان ڈیلروں , پٹرول پمپ ڈیلر س، ایل پی جی گیس ڈیلر س اور ورکرس کو ٹیکہ اندازی کے چیف منسٹر نے احکام جاری کئے جملہ 83600 افراد کے لئے ٹیکہ اندازی کے انتظامات کئے گئے۔ انہوں نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ دھان خریدی مراکز میں کام کررہے 33 ہزار حمالیوں کی ٹیکہ اندازی کے لئے بروز جمعہ و ہفتہ ٹیکہ اندازی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 794 ایل ی جی ڈیلر , 3229 پٹرول پمپ ڈیلروں جملہ 49616 ڈیلروں کی ٹیکہ اندازی کے لئے نشاندہی کی گئی۔ ریاست میں جملہ 17 ہزار راشن شاپ دکانات میں خدمات انجام دے رہے افراد میں فی دکان دو افراد کے حساب سے 33000 افراد کی ٹیکہ اندازی کے لئے نشاندہی کی گئی۔ سیول سپلائی محکمہ کے ذریعہ نشاندہی کردہ 83600 افراد , محکمہ زراعت کے ذریعہ نشاندہی کردہ افراد کی جمعہ و ہفتہ ٹیکہ اندازی کی جائیگی۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود تقریبا 65تا 70 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدی گئی۔ جاریہ سیزن 85 فیصد دھان خریدی کو مکمل کی گئی اور بقیہ دھان کی 10 تا 12 دنوں میں مکمل کرلی جائیگی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر کے ششانکا ، مئیر سنیل راؤ ، کمشنر کرانتی ، سیول سپلائی عہدیدار سریش ، سیول سپلائی ڈی ایم سریکانت ریڈی و دیگر نے شرکت کی۔