عوامی خدمات کو وسعت دینے کا عزم: فاروق حسین

   

دیہی عوام کیلئے میت فریزر کی فراہمی میں تعاون کرنے والے احباب سے اظہار تشکر

نرمل: آج معاشرہ اس تیزی سے خود غرضی کی طرف مائل ہے جس کو زمانہ دیکھ رہا ہے حالات ایسے ہیں کہ خواہش ادھوری رہ جائیں تو خدا بہت یاد آتا ہے لیکن غریب اور بے سہارا کو یاد کرنے کی زحمت نہیں کی جاتی ایسا نہیں ہے کہ سماج میں غریبوں کا دکھ درد باٹنے والے باقی نہیں۔ حساس خدمت گزار آج ملک کے ہر حصہ میں موجود ہیں۔ تلنگانہ ریاست کے سدی پیٹ میں ایک سیاسی شخصیت فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل نے حکومت کی اسکیمات سے ہٹ کر بھی اپنے دوست احباب تعاون حاصل کرتے ہوئے ایک مثالی کارنامہ انجام دیا جس کی ضرورت دیہی علاقوں میں شدت سے محسوس کی جارہی تھی۔ اس لیے انہوں نے دوست احباب سے مالی تعاون حاصل کرتے ہوئے 26 فریزرس مختلف مقامات پر استعمال کے لیے نشاندہی کرتے ہوئے حوالہ کیا۔ آج کے پرآشوب دور میں ضرورتمندوں کی مدد کو اپنا نصب العین بناکر رکن قانون ساز کونسل جناب فاروق حسین نے صاحب انتظامات افراد کو توجہ دلائی ہے۔ فاروق حسین کی جانب سے ساہتیہ ٹرسٹ کو توجہ دلانے پر بے سہارا غریب افراد کی موت پر ان کو کفن کٹس جس کی مالیت آٹھ لاکھ روپئے ہے مختلف منڈلوں میں سہولت پہنچانے کے لیے ساہتیہ ٹرسٹ نے چھ سو کفن کٹس بھی جمع کروائے اس طرح کئی ایک فلاحی کام سدی پیٹ سے شروع ہوکر ریاست کے مختلف مقامات تک پہنچ رہے ہیں۔ جناب فاروق حسین کے جن دوست احباب نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا وہ اس طرح ہیں شیخ احمد، سید کلیم، محمد حامد علی، راشد امتیاز علی، محمد افضل پاشاہ، سید کلیم، محمد ذاکر الدین، محبوب علی خان، صدیق حسین، محمد معز عالم، مزمل عباس، محمد اعظم علی (یو ایس اے) خواجہ مسیح الدین، ابو سعید جاوید، محمد کمال الدین، فخرالدین، نصیرالدین، شیخ اسعد پاشاہ شامل ہیں۔ فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل سے سید جلیل ازہر سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے اس مشن میں جو غریب عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت کیا ہو۔ ان کا تعاون کار خیر کا مقصد نام و نمود نہیں بلکہ بے لوث جذبہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا گیا ہے۔ آئندہ بھی اس کام کو وسعت دنیا کا یہ ٹیم عزم رکھتی ہے تمام سے دعائوں کی گزارش کی گئی۔