عوامی خدمت گذاروں سے چیف منسٹر کے غیر ہمدردانہ رویہ کی مذمت

   

کلوا کرتی میں آر ٹی سی ہڑتالی ملازمین سے ہیومن رائٹس کا اظہار یگانگت

کلواکرتی 27 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں جاری آر ٹی سی احتجاج کو آج ضلع ناگرکرنول فرسٹ سٹیزن ہیومین رائٹس کا بھی ساتھ ملا اور آج کے موقع پر برادران وطن کی خوشیوں کا لحاظ رکھتے ہوئے صدر ضلع ہیومین رائٹس ریشما بیگم نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ زنجیری بھوک ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے احتجاجی غیر مسلم عملے کو عید کی خوشیاں بٹورنے میں بھرپور مدد کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورس اور کنڈکٹرس و دیگر آر ٹی سی عملہ جو دن رات عوام کی خدمت کر تے رہتا ہے ایسے بے لوث خدمت گذاروں کے ہمراہ چیف منسٹر کا رویہ ریاست تلنگانہ کے لئے 42 یوم کا احتجاج بغیر کسی ذہنی تناو کیا اور ان کی کامیابی ریاست تلنگانہ کے قیام کے شکل میں سامنے آئی لیکن افسوس کے اب اپنے حقوق جو کہ ان کا حق ہیں کے لئے احتجاج پر نہ حکومت اور نہ ہی چیف منسٹر کو اور نہ ہی کسی وزیر کو اور نہ ہی کسی عوامی منتخب نمائندے کو اس کی فکر ہے ۔ اقتدار پر قابض ہونے کے بعد ان کا رویہ مغرورانہ ہوچکا ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ کارکن ہمیشہ دن رات عوام کے درمیان رہتے ہیں جہاں انہیں اقتدار دلانا آتا ہے انہیںاقتدار سے برخواست کروانا بھی آتا ہے ۔ لہذا حکومت جلد سے جلد ان کارکنوں کے مسائل پر توجہ دے اور جلد عوام کی تکالیف کو دور کرے ۔ اس موقع پر کئی ایک خواتین احتجاجی بھی شامل تھیں ۔