’’عوامی دولت لوٹنے والے عظیم اتحاد بنارہے ہیں‘‘

   

سلواسا (دادر و نگر حویلی)، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے کولکاتا میں آج واحد پلیٹ فارم پر جمع ہونے پر تنقید کی اور مجوزہ عظیم اتحاد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان افراد کا اتحاد ہے جنہیں انہوں (مودی) نے ہندوستان کی لوٹ کھسوٹ کرنے سے روک دیا۔ یہ اتحاد دراصل ان (مودی) کے خلاف نہیں، بلکہ ملک کے عوام کے خلاف ہے ۔ وزیراعظم نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے زیراہتمام منعقدہ اپوزیشن ریلی اور کوئی نام لئے بغیر ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی پر اپنی سخت تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اس ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کا صرف ایک رکن اسمبلی ہے، اس کے باوجود ہم سے وہ اس قدر خوفزدہ ہوگئے ہیں کہ اب بچاؤ بچاؤ کہنے لگے ہیں ۔ مودی نے مرکزی زیرانتظام علاقہ دادر ونگر حویلی کے صدر مقام سلواسا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہا گٹھ بندھن مودی کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کے عوام کے خلاف ہے ۔