عوامی زندگی کے تحفظ اور وائرس کی روک تھام کیلئے سخت گیر اقدامات

   

جدید کلکٹریٹ آفس سنگاریڈی میں کنٹرول روم کاقیام ۔ کلکٹر ایم ہنمنت راؤ

سنگاریڈی ۔ 24 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی میں کورونا وائرس کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل آوری کا اعلان کیا ۔ ایم ہنمنت راؤ ضلع کلکٹر سنگاریڈی نے کہا کہ عوامی زندگی کے تحفظ اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت گیر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ حکومت نے 1897 ۔۔۔ ایکٹ کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ عوام کے تعاون کے ذریعہ ہی کورونا وائرس سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ ضلع کلکٹر ایم ہنمنت راؤ نے کہاکہ شام 7 تا صبح 6 بجے تک کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلیں ‘ 31 مارچ تک لاک ڈاؤن رہے گا ۔ عوام لاک ڈاؤن کی اہمیت کو سمجھیں ۔ ضلع کے تمام منڈلوں میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔ اس کے علاوہ جدید کلکٹریٹ آفس سنگاریڈی میں بھی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ 08455-272233 یا 08455-272525 کے اوقات میں شدید ضرورت ہو تو ہی باہر نکلیں ورنہ گھر پر ہی رہنے ترجیح دیں تاکہ مہلک مرض کورونا سے محفوظ رہ سکیں ۔ ضلع کلکٹر ایم ہنمنت راؤ نے عہدیداروں کے ہمراہ اچانک ایک بیکری شاپ پہنچ کر بلا اجازت کاروبار کرنے پر اس کو سیز کر دیا اور وہاں پر موجود نوجوانوں سے کہا کہ فوری اپنے گھروں کو چلے جائیں ورنہ ایک سے زائد افراد کو جمع ہوجانے پر قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد و نارائن کھیڑ کے قریب پڑوسی ریاستوں کرناٹک و مہاراشٹرا سرحدوں پر چیک پوسٹ کا قیام عمل لایا گیا ہے ۔ ضلع میں 5 بسوں ‘ 12 ڈی سی ایم ‘ 15 طوفان گاڑیاں ‘ 26 کار ‘ 452 آٹوز ‘ 158 موٹر سیکل کو سیز کر دیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی سنگاریڈی پی سدھیرریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کرتے ہوئے کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے انہیں احتیاطی طور پر گھروں پر ہنے کی تاکید کی جا رہی ہے چونکہ کورونا وائرس جان لیوا مرض جو ایک انسان سے دوسرے انسان تک جلد پھیلتا ہے اس لئے سماجی دوری اختیار کرنا ضروری ہے ۔ ڈی ایس پی سنگاریڈی ‘ پی سریدھرریڈی نے کہاکہ 100 گاڑیوں کو پولیس نے ضبط کیا ہے۔ عوام کو چاہئے وہ میڈیکل اسٹور‘ ترکاریوں کی خریدی جیسی شدید ضرورت ہو تو ہی باہرصرف گھر کا ایک فرد ہی جائے اور کار میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک فرد کو ہی جانے کی اجازت ہے ۔