عوامی شکایات کو تحمل سے سنیں اور حل کریں

   

پولیس ملازمین کو ضلع ایس پی پریا درشنی کا مشورہ
.میدک18/جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع ایس پی روہنی پریہ درشنی نے رامائن پیٹ پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انسپکٹر رنجیت نے ایس پی کو پولیس اہلکاروں کی طرف سے انجام دیے گئے فرائض کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد ایس پی نے وہاں کے عملے کو ہدایت دیتے ہوے کہا کہ تھانے کو ہر روز صاف ستھرا رکھیں، تھانے میں آنے والے شکایت کنندگان کے ساتھ شائستگی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کے مسائل کو تحمل سے سنیں اور انہیں حل کریں اور اچھی خدمات فراہم کریں پولیس کی نیک نامی کو متاثر نہ کریں۔شکایت کنندگان سے فرینڈلی پولیس کا طرز اپنائیں کیونکہ لوگ ضلعی پولیس عوام کے سامنے جوابدہ ہے ۔ انہوں نے پولیس کو مشورہ دیا کہ عوامی شکایات پر بلا تاخیر جواب دیا جائے، ہر کسی کو آن لائن استعمال کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے، انھوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں موصول ہونے والی ہر درخواست کو آن لائن درج کیا جائے اور متاثرین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو زیر التوا نہ چھوڑا جائے۔ بلیو کوٹ اور پٹرول کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مسلسل گشت کریں اور فوری طور پر 100 کالز کا جواب دیں اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کے ساتھ انصاف کریں۔انھوں نے مشورہ دیتے ہوے کہا کہ پرانے مجرموں پر بھی نگرانی کی جائے اور انہیں روزانہ چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کیس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ پولیس سرکل انسپکٹر سری چندر شیکھر ریڈی اور دیگر اہلکاران پولیس اس موقع پر موجود تھے ۔