سنگاریڈی میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم، سابق رکن اسمبلی چنتاپربھاکر کا خطاب
سنگاریڈی : چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی کے ہاتھوں سنگاریڈی ڈی سی ایم ایس آفس میں آج چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت خانگی دواخانوں میں علاج ومعالجہ کروانے والے سنگاریڈی ٹاون ومنڈل کے 16 افراد میں 8 لاکھ 45 ہزار روپیے کے چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔ بعد ازاں چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی نے میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ سنگاریڈی ٹاون ومنڈل کے غریب ومستحق افراد جو خانگی وکارپوریٹ دواخانوں میں علاج ومعالجہ کرواتے ہوے صحتیاب ہورہے ہیں آج ایسے 16 مستحق افراد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت 8 لاکھ 45 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے گیے اس طرح اب تک جملہ 12 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیکس غریب و مستحق مریضوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اور ترقی ٹی آر ایس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کے بچی ریڈی چیرمین سی ڈی سی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے غریب مریض جو خانگی دواخانوں میں علاج ومعالجہ کرواکر معاشی پریشانیوں مبتلا ہوگئے ہوں انہیں چنتا پربھاکر سبق رکن اسمبلی کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت مالی امداد فراہم کرتے ہوے راحت پہنچائی گئی۔ اس طرح حلقہ اسمبلی سنگاریڈی غریب مریضوں میں مالی امداد کی فراہمی میں حلقہ اسمبلی سنگاریڈی ریاست میں سر فہرست ہوچکی ہے اس موقع پر وجیندر ریڈی، بی روی، نرسملو، ناگراج، شیخ صابر، حبیب رسول شکیل، مسعود بن عبداللہ بصراوی، ایم اے سمیع، محمدواجد اور مرزایونس بیگ ودیگرموجودتھے۔