حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں عوام کو درپیش مختلف مسائل پر گاؤں کی سطح پر احتجاج منظم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ریونت ریڈی نے آج سینئر قائدین کے ساتھ زوم جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ورکنگ پریسیڈنٹ اور تنظیم انچارج مہیش کمار گوڑ نے صدارت کی۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ۔ اے آئی سی سی سکریٹری بوس راجو ، ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو ، سابق مرکزی وزراء بلرام نائک ، رینو کا چودھری ، کسان کانگریس کے نائب صدر کودنڈا ریڈی کے علاوہ نائب صدور اور سینئر قائدین نے شرکت کی ۔ پارلیمنٹ اجلاس کے پیش نظر اتم کمار ریڈی اور کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مسائل پر احتجاج کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ جی او 111 کے مسئلہ پر ماہرین کمیٹی جائزہ لے گی اور جی او کی برقراری کیلئے جدوجہد کی جائیگی۔ کسانوں سے دھان کی مکمل خریدی اور ہر دلت خاندان کو دلت بندھو اسکیم سے فائدہ پہنچانے کانگریس احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرے گی۔ پٹرول ، ڈیزل اور پکوا ن گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ تلنگانہ میں برقی شرحوں میں اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔ ر