عوامی مسائل کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری : ٹی سرینواس ریڈی

   

شمس آباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): میلار دیوپلی ڈیویژن کے علاقہ پلے چیرو میں کارپوریٹر ٹی سرینواس ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ عوام نے بتایا کہ انڈر گراونڈ ڈرینج ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس کی کمی ہے جس سے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ کارپوریٹر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ وہ عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے تمام مسائل کو حل کریں گے ۔ عوامی مسائل کو حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے ۔ عوام نے جب بھی مسائل پیش کئے ہم نے مسائل کو حل کیا ۔ آبادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ہم میلار دیوپلی کو جی ایچ ایم سی حدود میں ترقیاتی کاموں میں اول مقام تک پہنچائیں گے ۔۔

سدی پیٹ کے کومٹی چیرو کا ہینگنگ برج توجہ کا مرکز
حیدرآباد4دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے سدی پیٹ کے کومٹی چیرو کا ہینگنگ برج (معلق پُل)توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔کومٹی چیرو جھیل پر یہ معلق پُل بنایا گیا ہے ۔اس نئی سہولت کا آغاز سدی پیٹ کے رکن اسمبلی و تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے سینئر لیڈر ہریش راو نے یکم دسمبر کو کیا تھا۔یہ برج لکناورم کی جھیل پر بنائے گئے پُل کی طرح نظر آتا ہے تاہم یہ پُل اس پُل سے طویل ہے ۔یہ برج،موجودہ ایڈونچر اسپورٹس مرکز کے علاوہ بنایاگیا ہے ۔یہ پُل کومٹی چیرو کی رونق میں اضافہ کررہا ہے اور رات کے اوقات میں اس کا شاندار نظارہ دیکھا جارہا ہے ۔یہ ایک تفریحی مرکز بن گیا ہے ۔ان سہولیات کا مشاہدہ کرنے کی فیس دس روپئے رکھی گئی ہے ۔یہاں پر کشتی رانی،واکنگ ٹریک،بیٹری سے چلنے والی کاروں،اوپن ایر آڈیٹوریم وغیرہ جیسی سہولیات کو بھی رکھا گیا ہے ۔