عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت کو توجہ دلانے کا تیقن

   


سنگاریڈی میں بہوجن سماج پارٹی کو مستحکم کرنے کا عزم ، اقلیتی قائد شیخ ابوبکر کا بیان

سنگا ریڈی یکم جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر آر ایس پروین کمار ریاستی صدر بہوجن سماج پارٹی نے شیخ ابو بکر کو نائب صدر بی ایس پی سنگاریڈی نامزد کرتے ہوئے پارٹی کھنڈوا پہنا کر بہوجن سماج پارٹی میں شامل کیا ان کے ہمراہ دیگر کارکنان بھی کثیر تعداد میں بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہوئے ۔ اس موقع پر شیخ ابو بکر نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور سنگاریڈی میں وہ بہوجن سماج پارٹی کا ایک دفتر قائم کرتے ہوئے عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکنہ سعی کرینگے اور حکومت کو توجہ دلوانے کی کوشش کریں گے آر ایس پروین کمار ریاستی صدر بہوجن سماج پارٹی نے سداسیوپیٹ ایم آر ایف فیکٹری کے روبرو بہوجن سماج کارمیکا سنگم یونین کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں ورکرس سے کئی گھنٹے کام لیا جاتا تھا جب کہ بابا صاحب امبیڈکر نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں آٹھ گھنٹے کام لیتے ہوئے ان کی تنخواہ مناسب اور بہتر ہونے کے لیے قانونی طور پر اس پر عمل کروایا جو کہ ورکرس کیلئے بھی کافی فائدہ مند ثابت ہوا۔