عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے پیشقدمی کریں

   

نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کارکنوں کی کیڈرمیٹ ، رکن اسمبلی راجندر ریڈی کا خطاب

نارائن پیٹ /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے بی آر ایس کارکنوں اور قائدین کی ایک کیڈرمیٹ سے جو سنگارم چوراہا پر واقع بی آر ایس کے ضلع پارٹی آفس کے وسیع و عریض میٹنگ ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن ہی حقیقی معنوں میں پارٹی کی بنیاد ہیں ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور ان مسائل کی یکسوئی کیلئے آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں ۔ پارٹی کی ترقی دراصل عوامی مسائل کے حل ہی میں ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ بی آر ایس حکومت کی ترقیاتی و فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختصر مدت میں نارائن پیٹ ٹاون کے پرواڑو میں جو ترقیاتی کام انجام دئے گئے ہیں وہ عوام کے سامنے لائیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نارائن پیٹ کی مزید ترقی کیلئے کام کریں گے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو تال میل کے ذریعہ پارٹی کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی کی اہلیہ شریمتی سواتھی ریڈی ، ٹاون صدر بی آر ایس مسٹر وجئے ساگر ، صدرنشین بلدیہ شریمتی گندے انسویا ، مسٹر چنا ریڈی ، جے سبھاش ، سدرشن ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔