عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں

   

Ferty9 Clinic

شاد نگر میں نومنتخب منڈل پریشد ارکان سے رکن اسمبلی وائی انجیا یادو کی خواہش

شاد نگر۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر اسمبلی حلقہ کے فرخنگر منڈل پرجا پریشد صدر اور ایم پی ٹی سی ارکان کی حلف برداری تقریب کو احاطہ بلاک آفس میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ حلف برداری تقریب میں رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ فرخنگر منڈل پرجا پریشد صدر کی حیثیت سے خواجہ ادریس احمد نے حلف لیا۔ بعدازاں منتخبہ ایم پی ٹی سی ارکان نے بھی ایک کے بعد ایک حلف لیا۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخبہ عوامی نمائندہ عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں اور اپنے علاقہ کی ترقی کیلئے سنجیدگی کے ساتھ عوام کے درمیان رہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے پر زور دیا۔ رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کا تیقن دیا۔ نومنتخبہ منڈل پرجا پریشد صدر خواجہ ادریس احمد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایم پی ٹی سی ارکان کے تعاون سے منڈل میں درکار ترقیاتی کاموں کو پورا کرنے کا تیقن دیا۔ اس کے علاوہ عوامی تعاون کو بھی بے حد ضروری قرار دیا۔ فرخنگر منڈل پرجا پریشد صدر کی حیثیت سے مجھے انتخاب کرنے پر رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو اور تمام ایم پی ٹی سی ارکان سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے منڈل کی ترقی اور عوامی مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔ بعدازاں نومنتخبہ منڈل پرجا پریشد صدر خواجہ ادریس احمد کی رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور نیک توقعات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی سے وابستہ قائدین اندے بابیا، محمد سرور پاشاہ، سید مختار علی اور کے نریندر، وی رام ریڈی، پرتاپ ریڈی، اگنوروشوم اور دیگر کئی ایک مقامیت سیاسی قائدین اور مقامی عوام نے بکثرت گلپوشی و شال پوشی کی گئی اور مبارکباد پیش کی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فرخ نگر منڈل پرجا پریشد صدر کی کرسی پر ایک اقلیتی قائد کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نومنتخبہ ایم پی ٹی سی ارکان کی بھی بکثرت گلپوشی و شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر قادر غوری، محمد خالق، حافظ محمد عبدالرشید، حافظ سید اظہرالدین کے علاوہ دیگر افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔