عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمہ وقت کام کرنے کا عزم

   

عادل آباد میں خواتین کیلئے مفت بس سفر کا آغاز، کانگریس قائد کے سرینواس ریڈی کا خطاب
عادل آباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد کانگریس پارٹی اسمبلی انچارج کندی سرینواس ریڈی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کی اس جلیل القدر عہدہ پر فائم ہونے کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی و ناکامی کا سامنا ہر امیدوار کو کرنا پڑتا ہے۔ وہ اپنی ناکامی کو ایک طرفہ کامیابی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ ایک خدمت گذار کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ عوام کے لئے دو اسکیم جن میں دس لاکھ روپے کا علاج اور خواتین کے لئے بس میں مفت سفر کی سہولت کا خیرمقدم کرتے ہوئے عادل آباد بس اسٹیشن کے روبرو آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور بس میں مفت سفر کرنے والی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی جبکہ ان کے ہمراہ موصوف کی شریک حیات شریمتی سائی مونا ریڈی بھی موجود تھی۔ علاوہ ازیں شریمتی سونیا گاندھی کی سالگرہ کو محسوس کرتے ہوئے عادل آباد کے موالا شاہراہ سے موثر سائیکل ریالی نکالی گئی جو شہر کی اہم شاہراہ سے گذرتے ہوئے قلب شہر امبیڈکر چوک پہنچ کر ایک جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ جہاں پر کندری سرینواس ریڈی نے 77 کلووزنی کیک عوام میں تقسیم کیا اور مستقر عادل آباد کے Rims دواخانہ پہنچ کر مریضوں میں پھل تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر پارٹی سے تعلق رکھنے والے گووردھن ریڈی، دامودر ریڈی، نور خان پٹھان، شکیل، سید شجاعت علی و دیگر موجود تھے۔ ایک علیحدہ تقریب مستقر عادل آباد کے رمس سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل میں منعقد ہوئی جس میں ضلع کلکٹر راہول راج شرکت کرتے ہوئے کانگریس حکومت کی جانب سے جاری دس لاکھ روپیوں کا مفت علاج و معالجہ کا رسمی طور پر اور خواتین کے لئے مفت بس سفر کا بس کو ہری جھنڈی دکھاکر افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر مخاطب ہوکر عوام کو حکومت کی اسکیم سے استفادہ کرنے کی خواہش کی جبکہ اس تقریب میں سرکاری و غیر سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔