سنگاریڈی میں جائزہ اجلاس، کلکٹر پی پروینیا کا خطاب، صد فیصد جائیداد ٹیکس کی وصولی پر بھی زور
سنگا ریڈی۔ 19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی ضلع کلکٹر پی پروینیا نے ضلع کے تمام میونسپل کمشنروں سے خواہش کی کہ صبح کے وقت وارڈوں میں جاکر عوام کے مسائل معلوم کرتے ہوئے فوری حل کریں کلکٹر نے ضلع کے بلدیات اور میونسپل کمشنروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کلکٹریٹ میں منعقد کیا انہوں نے ضلع میں 100 روزہ ایکشن پلان کے تحت گزشتہ جون سے شروع کیے گئے پروگراموں کی تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا کلکٹر نے کہا کہ ایکشن پلان زون شروع کر دیا گیا ہے۔ایکشن پلان کے طور پر میونسپل کمشنرز کو تمام وارڈز میں صفائی کے پلان کے مطابق اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیات میں پودوں کی شجرکاری کے اقدامات کئے جائیں ۔ بلدیات میں زیر التواء ایل آر ایس درخواستوں کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائے برسات کے موسم میں نشیبی علاقوں اور نالوں کی نشاندہی اور نالیوں کی صاف صفائی پر توجہ دیں، وہ شدید بارش ہوتو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کہا پہلے پرانی عمارتوں کی نشاندہی کرنا ان عمارتوں سے عوام کو نکال کر محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی، میونسپل کمشنرز نے تجویز پیش کی کہ میونسپلٹیز اور ایچ ایم ڈی اے میں تمام پارک ایریاز کے لیے بورڈ لگائی جائے۔ ان کی حفاظت کی جائے انہوں نے ہدایت دی کہ ضلع کی تمام بلدیات میں صد فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے۔ کم آمدنی والے وارڈز میں پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے۔ وہ گھر گھر جا کر بارش کے موسم میں بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے عوام میں بیداری پیدا کرنے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے ان علاقوں میں ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کہا۔ بارش کے موسم میں پودوں کی شجرکاری کا ایکشن پلان کے مطابق تمام بلدیات میں پودے لگانے اور حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کلکٹر نے کولور ڈبل بیڈ روم میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا جائزہ لیا بستی اسپتال کولور میں رات کے وقت عملہ کا بندوبست کیا جائے اور ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد فراہم کی جائے۔