عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والے 33 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سائبر آبا د ویمن اینڈ چلڈرن سیفٹی ونگ نے 3 تا 8 اگست کے درمیان ڈیکو آپریشن کے دوران عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والے 33 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کونسلنگ کے ذریعہ ان کے رویہ کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ شی ٹیم کو 25 شکایات موصول ہوئی۔ شکایتوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ۔ فیملی کونسلنگ سنٹر میں ازدواجی تنازعات میں ملوث 21 جوڑوں کو ان کے مسائل حل کرنے میں مدد کے لیے مشورہ دیا گیا ۔ شی ٹیم نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کہیں بھی عوامی مقامات پر کوئی بھی شخص خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے تو وہ فوراً مقامی پولیس یا پھر شی ٹیم کو اطلاع کریں ۔۔ ش