عوامی مقام پر تھوکنے کے خلاف ایک شخص پر مقدمہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) عوامی مقام پر تھوکنے والے ایک شخص کو بھونگیر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بھونگیر پولیس کے مطابق پرانے بس اسٹانڈ کے قریب عوامی مقام پر ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹر کے قریب 27 سالہ سریکانت ریڈی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو سڑک پر تھوک رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر حراست میں لینے کے بعد سریکانت ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس جرم کے خلاف 200 تا 1000 روپئے جرمانہ اور ایک تا 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے ۔