تہران : ایران میں جشن نوروز کی خوشی میں رقص کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ گرفتاری دارالحکومت تہران میں عمل میں لائی گئی ہے۔ویڈیو دارالحکومت میں واقع مقام تجریش کی ہے جو نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ اس مقام پر بنائی جانے والی ویڈیو میں دو خواتین کو رقص کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے استغاثہ کی جانب سے دونوں خواتین کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے کہ خواتین نے تجریش میں ڈانس کر کے سماجی روایات کو توڑا ہے۔دونوں خواتین نے افسانوی کردار حاجی فیروز کی طرح سرخ لباس زیب تن کر رکھا تھا، حاجی فیروز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ گانوں اور رقص سے نوروز کا استقبال کیا کرتے تھے۔
مسلم سیاحوںکیلئے اب تھائی لینڈ کے حلال کھانے
بنکاک : تھائی لینڈ کے خوشبودار اور چٹ پٹے کھانے طویل عرصے سے لوگوں کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں۔ لیکن اب تھائی لینڈ نے اپنے مشہور کھانوں کے حلال ورژن تیار کرنے پر توجہ دینی شروع کر دی ہے تاکہ مسلم ممالک کے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی توجہ حاصل کی جا سکے۔ بدھ مت کی اکثریتی کے حامل تھائی لینڈ کے 2022 میں سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کیے جانے کے بعد سے،مسلم ممالک کے سیاحوں کی کثیر تعداد پر توجہ کی گئی ہے۔