عوامی نظام تقسیم پر کابینی سب کمیٹی کا اجلاس

   

حیدرآباد: ریاست میں عوامی نظام تقسیم کو بہتر بنانے وزراء کی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ سب کمیٹی کے صدرنشین وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر نے صدارت کی۔ اجلاس میں حکومت کے فیصلہ کے مطابق نئے راشن کارڈس کی اجرائی ، راشن ڈیلرس کے مسائل بالخصوص کمیشن کے تعین اور راشن شاپس کے ذریعہ عوام کو چاول اور دیگر اجناس کی سربراہی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر فینانس ہریش راؤ ، وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو ، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی ، وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی و اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔