پٹن چیرو میں جی ایچ ایم سی انتخابی جلسہ سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
سنگاریڈی ۔ ضلع سنگا ریڈی کے پٹن چیرو جی ایچ ایم سی انتخابات میں ہریش راؤ وزیر فینانس پربھاکرریڈی ممبر پارلیمنٹ۔ مہیپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو۔ چنتاپربھاکر سابق رکن اسمبلی ۔ انتخابی مہم میں حصہ لیا جبکہ ہریش راؤ وزیر فینانس نے نوجوانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کی خدمت میں مصروف ہے تعلیم روزگار صحت پر توجہ دی جا رہی ہے جبکہ بی جے پی کو عوام انتخابات میں سبق سکھائے گی۔ مہیپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو نے پٹن چرو نے کہا کہ عوام کو پینے کے پانی کی قلت کو دور کرتے ہوئے پانی سربراہ کیا گیا ہے اور سڑکوں کی تعمیر کی گئی۔