عوام ، کے سی آر کو بے دخل کریں گے

   

حیدرآباد میں کانگریس کا جلسہ پارٹی کی ابتدائی جیت ، قائدین کا خطاب

گمبھی راوپیٹ،سرسلہ۔ 17۔ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم ) گمبھی راوپیٹ و اس کے اطراف و اکناف کے علاقے سے کانگریسوں کی ایک بڑی تعداد آج سابقہ رکن پارلیمنٹ کریمنگر پونم پربھاکر گوڑ اور سرسلہ حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی انچارج کے کے مہیندر ریڈی، منڈل کانگریس صدر حمیدالدین خالد کی قیادت میں قافلہ حیدرآباد میں منعقدہ کانگریس کے وجے بھیری میں شرکت کیلئے روانہ ہوئی اس موقع حمید الدین نے کہا کہ حیدرآباد میں آج کا جلسہ کانگریس پارٹی کی ابتدائی جیت کا جلسہ ہے اور آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے عوام متحد ہو کر کے سی آر کی حکومت کو بے دخل کرے گی اور اور ریاست میں تلنگانہ پردیش کانگریس صدر ریونٹ ریڈی کی قیادت اور تلنگانہ دینے والی لیڈر سونیا گاندھی کے آشرواد سے کانگریس تلنگانہ میں برسر اقتدار ضرورآئے گی، اس موقع پر یم ٹی سی پرشارامولو ،یوتھ کانگریس قائدین گنگی سوامی مختلف ولیج برانچ کے صدور پاپا گاری راجو گوڑ میڈا بھاسکر ارون ریڈی ستیش ریڈی انجا گوڑ کشن اوروگنتی نرسملو کدالی لکشمن گوڑ دیوایا کسان سیل منڈل کے صدر پتھوری انجی ریڈی سینئر کانگریس قائدین راجوبینا لچھیا محمد یدولا انجی ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔