عوام اشد ضرورت کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں ‘ نرنجن ریڈی

   

حیدرآباد۔ وزیر زراعت این نرنجن ریڈی ‘ وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی اور ایم ایل سی کے کویتا نے آج نمس ہاسپٹل میں کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز لیا ۔ نرنجن ریڈی نے عوام سے چوکس رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ چونکہ ریاست میں کورونا کیسوں میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے چوکسی ضروری ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بڑی ضرورت کے بغیر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ پرشانت ریڈی اور ان کی شریک حیات نے بھی یہاں کورونا کا ٹیکہ لیا ۔ ایم ایل سی کویتا نے بھی پہلا ڈوز لیا ۔