سدی پیٹ میں کل سے پولیس ایکٹ کا نفاذ، کسی بھی پروگرام کیلئے اجازت لازمی
سدی پیٹ 26/فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سدی پیٹ ضلع پولیس کمشنریٹ حدود میں، سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ 7(1)، 2016 ایکٹ، 22(1) (a) سے (f) اور 22(2) (a) & (b) اور 22(3) سٹی پولیس ایکٹ، 1348 نمبر IX فصلی، سیکشن 30 پولیس ایکٹ 1861 کے مطابق تاریخ 27 فروری کو صبح 6 بجے سے 14 مارچ صبح 6بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ کمشنریٹ حدود میں کسی بھی قسم کے دھرنے، ریلیاں، راستہ روکو، جلسے اور اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ بالا پروگراموں کے انعقاد کے لیے پہلے پولیس افسران کی اجازت لینا ضروری ہوگا۔ بند کے نام پر زبردستی مختلف اداروں اور دفاتر کو بند کروانے یا دھمکانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کمشنر نے تمام عوام سے امن و امان کی برقراری میں پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ سدی پیٹ کمشنریٹ حدود میں ڈی جے ساؤنڈ کے استعمال پر پابندی تاریخ: 27 فروری صبح 6 بجے سے 14 مارچ کو 6 بجے تک نافذ العمل رہے گی سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ 7(1)، 2016 ایکٹ، سیکشن 55 db (A)، 45 db (A)، 65 db (A)، 30 پولیس ایکٹ 1861، رول نمبر 8 نائس پالیوشن (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) رولز 2000 کے مطابق پولیس کمشنر نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔ بچوں، بزرگوں، مریضوں اور طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹ نہ ہو، اس کے لیے صوتی آلودگی سے بچاؤ کے مقصد سے بھاری آواز والے ڈی جے ساؤنڈ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اگر مائیک سیٹ کا استعمال ناگزیر ہو تو متعلقہ ڈویڑن اے سی پی افسران سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔ مندرجہ بالا قواعد کی خلاف ورزی کرکے ڈی جے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 223 BNS، سیکشن 70(A)، 70(B)، 70(C)، 76، سٹی پولیس ایکٹ 1348 فصلی، سیکشن 76، اور سیکشن 30 پولیس ایکٹ 1861 کے مطابق مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔