عوام بجلی کے بلوں سے پریشان :کمل ناتھ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے آج ریاست میں صارفین کو زیادہ رقم کے بل بھیجے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے عوام پریشان ہیں۔کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کانگریس کی اس وقت کی حکومت نے 2019 میں 100 یونٹ بجلی 100 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب بجلی مہنگی کردی گئی ہے اور اس سے عوام پریشان ہے ۔ مسٹر کمل ناتھ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی دی جائے ۔