عوام بدحال ،حکومت خود میں ہی مست:پرینکا

   

نئی دہلی7نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت بے حد خراب ہے اور حکومت کرنے والا خود میں ہی مست ہے ،عوام ہر محاذ پر پریشان ہیں۔ انہوں نے آج ٹویٹر کے ذریعہ ملک کی معیشت کے سلسلے میں مرکز کی مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھاکہ ملک میں معیشت کی حالت بے حد خراب ہے ۔سروس سیکٹر اوندھے منہ گرچکا ہے ۔روزگارکے مواقع کم ہورہے ہیں۔ حکمران خود میں ہی مست ہے ،عوام ہر محاذ پر پریشان ہیں۔ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے لکھا بی جے پی حکومت سے یہ سوال تو سب کو پوچھنا چاہئے کہ اس کے دور اقتدار میں کس کی بھلائی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے امریکہ جاکر ہاؤڈی مودی توکردی لیکن امریکہ نے وہاں کام کرنے کی خواہش رکھنے ولاے ہندوستانی لوگوں کے ایچ 21بی ویزا خارج کرنے میں اضافہ کردیا۔