عوام بہتے پانی کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں:ضلع ایس پی

   

سنگا ریڈی 27 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی ضلع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے عوام بہتے ہوئے پانی کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں ضلع ایس پی پریتوش پنکج آئی پی ایس نے پولیس عہدے داروں کو عوام کی حفاظت کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت دی ضلع ایس پی پریتوش پنکج آئی پی ایس نے آج نارائن کھیڑ منڈل میں مدوار اور کامبلی پور ندیوں کا معائنہ کیا مسلسل موسلا دھار بارش کے پیش نظر کیا۔ عہدیداروں کو خطرے کی نشاندہی کرنے والے بورڈ لگانے کی ہدایت دی گئی تاکہ کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ ائے تالابوں کو دیکھنے عوام غریب نہ ائے خطرناک پلوں پر انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسلادھار بارشوں کے پیش نظر ضلع کے عوام الرٹ رہیں، نشیبی علاقوں میں رہنے والے محفوظ مقامات پر جائیں، اور ایسے گھروں میں نہ رہیں جہاں پر نقصانات ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پانی میں موجودہ کھمبوں کے قریب نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر بھر جانے اور پانی کی سطح بلند ہونے سے حادثات کا امکان ہے پانی کے لبریز ہونے پر عبور کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ضلع کے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہنگامی حالات میں 100 ڈائل کریں یا قریبی پولیس اسٹیشن کو معلومات فراہم کریں بارش کے پیش نظر انہوں نے کہا کہ گنیش تقریبات اور موسلا دھار بارش کے پیش نظر، انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس مشینری کو چوکنا رہنا چاہیے، اور افسران اور عملہ ہیڈ کوارٹر پر 247 موجود رہنا چاہیے۔ ایس پی نے افسران کو سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر نارائن کھیڈ ڈی ایس پی وینکٹا ریڈی، سی آئی سرینواس ریڈی، ایس آئی ودھیاچرن ریڈی اور دیگر عملہ موجود تھے۔