عوام بی جے پی کے جھوٹ کا کھیل الیکشن میںبگاڑیں گے: اکھلیش

   

Ferty9 Clinic

لکھنو: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے سابقہ حکومتوں پر کھیل کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے تو کھلاڑیوں کے اعزاز بھی بند کر دیئے ہیں۔اکھلیش نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش میں ایس پی حکومت کے ذریعہ کشتی، ایتھیلٹس، ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کو دئیے جانے والے یش بھارتی اعزاز بھی بی جے پی کی یوگی حکومت نے بند کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں بنائے گئے کھیل انفرااسٹرکچر کو بھی برباد کر دیا گیا۔ انہوں نے پوچھا کہ بی جے پی بتائے کہ اترپردیش کے کھیل۔ انفراسٹرکچر کے لئے مرکزی حکومت نے کتنا تعاون دیا ہے۔اکھلیش نے وزیر اعظم مودی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’عوام بائیس میں بی جے پی کا ’جھوٹا کھیل‘ بگاڑ دے گی۔
قابل ذکر ہے کہ مودی نے میرٹھ میں میجر دھیان چند کھیل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں کھیل کے نام پر اترپردیش میں مجرمین اور مافیاوں کے الگ ہی ’کھیل‘چلتے تھے۔