عوام ترقی چاہتے ہیں سیاست نہیں

   

دارالحکومت کی منتقلی پر چندرابابو کا ریمارک
حیدرآباد23جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو نے ریاست کے تین دارالحکومتوں کے قیام سے متعلق بل کی منظوری کے خلاف کسانوں کے احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی احتجاج ہے ،کوئی بھی نہیں چاہتا کہ نظم ونسق کو امراوتی سے منتقل کیاجائے ۔نائیڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورحکومت میں امراوتی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹس کی شروعات کی گئی تھی تاہم حکومت اب دارالحکومت کو تبدیل کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام ترقی چاہتے ہیں سیاست نہیں۔