عوام تیار رہیں،ملک کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا:نیتن یاہو

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل ایام کا سامنا کرنا ہوگا۔ نیتن یاہو نے تل ابیب میں قریہ فوجی اڈے پر کابینہ اجلاس کے بعد پریس کو ایک بیان دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ حماس، حزب اللّٰہ اور حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہی، اسرائیل نے حزب اللّٰہ چیف آف اسٹاف فواد شکر سے بدلہ لے لیا ہے، اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی پراکسیز کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔شہریوں کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا لیکن اسرائیل ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے تاحال حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔