سوریا پیٹ میں سی پی ایم کا مہا گرام سبھا، مختلف قائدین کا خطاب
سوریا پیٹ:سی پی ایم ریاستی سکریٹری و سابق رکن اسمبلی جولاکنٹی رنگاریڈی نے آج سے دیہات میں سی پی ایم گرام مہاسبھا اجلاس کے انعقاد کا آغاز کیا ہے۔ وہ سوریاپیٹ میں سیتاراما فنکشن ہال میں منعقدہ سی پی ایم ضلع کے وسیع اجلاس میں مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہا سبھا کے دوران دیہات میں پارٹی کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کنونشنوں میں عوام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کے فرائض مرتب کیے جائیں گے۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر عوام سے بہت سارے وعدے کرکے اور جمہوریت مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر اقتدار میں آنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار آنے والی بی جے پی حکومت عوام پر پٹرول ، ڈیزل اور کھانا پکانے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے اور عام اور متوسط طبقے کے عوام قیمتوں میں اضافے سے شدید نقصان اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان مخالف پالیسیوں پر عمل کیا جارہا ہے اور کسان مخالف کالے قانون لائے جارہے ہیں اور کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ امبانی اور اڈانی اورکارپوریٹ طاقتوں پر عوامی دولت لوٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہت سارے وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آنے والی ٹی آر ایس حکومت نے آج تک کسی بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایم نے دلت با اختیار بنانے کے نام پر ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیم کا خیرمقدم کیا ہے اور اس پر فوری عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آنے والے دنوں میں مضبوط تحریکیں چلانے کے منصوبے بنائے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت سی پی ایم کے ضلعی سکریٹری ایم ناگرجن ریڈی نے کی۔ ویرابوائنا راوی ، بوئنا سیددما مئی کا ، جامپالا سوراجیم ، کوپولہ راجیتھا اور دیگر موجود تھے۔