ممبئی: ممبئی پولیس تھرٹی فرسٹ نائٹ اور سال نو کے جشن کے استقبال کیلئے پوری طرح سے مستعد ہے ۔ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے یہ دعوی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں 144کا اطلاق ضرور ہے لیکن اس کا مطلب کرفیو نہیں ہے عوام کی حفاظت کیلئے ممبئی پولیس پوری طرح سے تیار ہے اور بھیڑ بھاڑ والے مقامات سے لے کر جشن کی تقریبات پر پولیس کا پہرہ رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں تھرٹی فرسٹ سے قبل ایک ہی رات میں ممبئی پولیس نے 223 مقامات پر کامبنگ آپریشن کو انجام دیا جس میں 1471 جرائم پیشہ کی تلاشی لی گئی۔ اسی دوران 29 مفرور ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی 142 تڑی پار شہر بدر ملزمین میں سے 64 کو گرفتار کیا گیا۔ عدالت سے غیر ضمانتی وارنٹ میں مطلوب 131 ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔