عوام سے برقی بلز آن لائین بھرنے کی اپیل

   

حیدرآباد 16 اپریل ( پریس نوٹ ) سدرن پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹیڈ نے برقی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے برقی بلز آن لائین ادا کریں۔ کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے پیش نظر اپریل مہینے کیلئے عبوری بل تیار کئے گئے ہیں ۔ عوام گھر سے ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعہ ‘ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کی ویب سائیٹ کے ذریعہ ‘ پے ٹی ایم کے ذریعہ ‘ بل ڈیسک کے ذریعہ ‘ ٹی ویالٹ کے ذریعہ ‘ ٹی ایس آن لائین کے ذریعہ ‘ فون پے یا پھر ای سیوا کے ذریعہ بل ادا کرسکتے ہیں۔