نظام آباد میں 72 موٹر سیکلیں، 21آٹوز، 5 کارضبط، انچار ج پولیس کمشنر کا خطاب
نظام آباد۔14؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انچارج پولیس کمشنر پروین کمار کے احکامات پر اے سی پی کرن کمارن نے Vٹائون کے علاقہ بھارت رانی کالونی ، ڈبل بیڈ روم کالونی کے علاقہ میں کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کو صبح 6 بجے سے 8 بجے تک انجام دیا ۔ 140 پولیس پر مشتمل عملہ نے اس علاقہ میں گھر گھر پہنچ کر بغیر کاغذات کی گاڑیوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ بغیر نمبر پلیٹ کی 72 ٹو وہیلرس ، 21 آٹو ز ، 5 کاروں کو بھی ضبط کیا ۔ اے سی پی کرن کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات پیدا کرنے کی غرض سے کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کو انجام دیا جارہا ہے اور ٹریفک قواعد کی عمل آوری ، گاڑیوں کے کاغذات اور سائبر کرائم کے بارے میں واقف کروایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر کرن کمار نے بتایا کہ نظام آباد امن وضبط کی برقراری کیلئے کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور ٹریفک قواعد پر عمل آوری کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بغیر ہیلمٹ گاڑی نہ چلانے کی اور سائبر جرائم یافتہ افراد کے لالچ میں نہ آنے اور ان سے گریز کرنے کی خواہش کی اور غیر شناختی یافتہ افراد سے کوئی تعلقات قائم نہ کریں اور فون پر بینک سے بات چیت کررہے ہیں کہ وصول ہونے والے فون پر کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کرنے ، لکی ڈرا کے نام پر ہونے والے کاروبار میں پیسے نہ لگانے کی خواہش کی ۔ اگر کوئی بھی اس طرح کے افراد سے متاثر ہونے کی صورت میں فوری 1930 پر ربط پیدا کرنے کی اور غیر شناختی یافتہ افراد کو مکان کرایہ پر نہ دینے کی بھی خواہش کی ۔ سی سی کیمروں کی تنصیب سے جرائم میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے لہذا سی سی کیمروں کو تنصیب کرنے کی بھی خواہش کی ۔اس موقع پر نارتھ رورل سی آئی ستیش کمار ، Vٹائون ایس آئی سائی ناتھ کے علاوہ پانچ سرکل انسپکٹرس ، 14 سب انسپکٹرس جملہ 100 ملازمین پروگرام میںشریک تھے۔