ممبئی: مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں ایک اور لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے لوگوں سے کورونا وائرس سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ٹھاکرے نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ اگر کووڈ- 19 کے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تو ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔جمعہ کی شام کورونا سے متاثرہ نندوربار ضلع کا دورہ کرنے کے بعد ، چیف منسٹر نے کہا کہ اگر لوگ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ لوگ ویکسین لینے کے بعد بھی کووڈ- 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کریں اورتعاون کریں۔مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید نئے کیسیس سامنے آئے ہیں اور 13 مریضوں کی موت واقع ہوئی ۔ اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر ہے۔