عوام شیوسینا کو عنقریب برقر اقتدار دیکھیں گے

   

اورنگ آباد /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی سینئیر حلیف بی جے پی کے ساتھ تلخ لب و لہجہ میں بات چیت کرنے کے بعد جو مہاراشٹرا میں حکومت تشکیل دینے کے بارے میں کی ، صدر شیو سینا اودھو ٹھاکرے نے اتوار کے دن کہا کہ عوام جلد ہی جان جائیں گے کہ آئندہ دنوں میں ان کی پارٹی برسر اقتدار ہے ۔ بی جے پی اور شیو سینا نے 21 اکٹوبر کو منعقدہ ریاستی انتخابات میں متحدہ طور پر حصہ لیا تھا ۔ لیکن آج کل چیف منسٹر کے عہدے کیلئے دونوں پارٹیوں میں رسہ کشی جاری ہے اور دونوں رسمی طور پر تشکیل حکومت کی بات چیت کر رہے ہیں ۔ صدر شیوسینا اورنگ آباد میں ایک چوٹی کانفرنس میں اور فصلوں کے گذشتہ ماہ بے موسم کی بارش کی وجہ سے نقصان کا تخمینہ کرنے کیلئے اورنگ آباد کا دورہ کر رہے ہیں ۔

ہندوستان کا جلد دوسرا چاند مشن بھیجنے کا اعلان
نئی دہلی /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین سپیس ریسرچ ایجنسی کے سربراہ نے جلد چاند کی سطح پر دوسرا مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ 7 ستمبر کو بھیجا گیا مشن ناکام رہا تھا۔ انہوں نے کہا ہموکرم گاڑی کی لینڈنگ محفوظ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔