عوام ماحولیات کا تحفظ کریں گورنر کا پیام

   

حیدرآباد۔ ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے عوام سے کہا کہ وہ ماحولیات کا تحفظ کرنے کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں۔ انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک پیام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماحولیات کا بہر صورت تحفظ کرنا چاہئے تاکہ کرہ ارض پر زندگی کو پائیدار اور دیرپا بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اسی طرح ہمیں قدرتی ماحول کا بھی تحفظ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے نتیجہ میں کرہ ارض پر صحتمند زندگی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو سمجھیں اور بہر قیمت ماحولیات کے تحفظ کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا جائے ۔