عوام معاف نہیں کرے گی،آپ کادل صاف نہیں ہے، ایس پی رہنما اکھلیش یادوکا مرکزی حکومت پر سخت طنز

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورسماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کی طرف سے زرعی قوانین کی واپسی کو کسانوں کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے معافی مانگنے پر بھی طنز کیا اور کہا کہ عوام معاف نہیں کریں گے۔ عوام الیکشن میں صاف کر دیں گے۔اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو انتخابات کے پیش نظر لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح سے عوام سڑکوں پر آئے، ہو سکتا ہے کہ گھبراہٹ کے سبب حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑاہو۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایاہے کہ انتخابات کے بعد آئندہ ایسے قوانین نہ لانے کی یقین دہانی کون دے گا۔ایس پی سپریمو نے کسانوں کو مبارکباد دی اور یہ بھی کہا کہ عوام کو چوکنا رہنا ہوگا۔ انہیں ہٹائے بغیرکسانوں کے مفادمیں فیصلے نہیں ہوں گے، ان کا دل صاف نہیں ہے۔ انتخابات کے بعد دوبارہ بل لائیں گے