عوام مودی حکومت کی پالیسیوں کا شکار : سونیا گاندھی

   

احمدآباد ۔ 12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر متاثرین کے موضوع کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک کے عوام اُن کی غلط پالیسیوں کے شکار ہوئے ہیں ۔ وہ یہاں سردار پٹیل نیشنل میموریل میں کانگریس ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں مخاطب تھیں ۔ ذرائع کے بموجب سینئر کانگریس لیڈرنے اپنے خطاب میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ قومی مفاد سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دے رہی ہے ۔ انہوں نے سابق یو پی اے حکومت کے کارہائے نمایاں کو یاد کرنے کی اپیل بھی کی جس میں ملک کیلئے نیا ویژن فراہم کرنے میں آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا جائے ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی خطاب کیا اور زرعی بحران، متاثرہ صنعتی ترقی اور بیروزگاری کے تعلق سے بات کی جو مرکز میںموجودہ حکومت کے تحت بڑے مسائل بن گئے ہیں ۔