عوام مودی سے صرف پانچ مہینے میں ہوئی مایوس، بھاجپا کا ووٹ فیصد اچانک 22 فیصد گرگیا، جیت کے باوجود لگا سخت جھٹکا

,

   

لوک سبھا انتخابات کے صرف پانچ ماہ بعد مہاراشٹر اور ہریانہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات نے بی جے پی کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔اور بھاجپا کے خیمہ میں ایک مایوسی سی چھائی ہے، مہاراشٹر انتخاب میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کا ووٹ فیصد تو کم ہوا ہی ہے، ہریانہ میں بھی بی جے پی کو پچھلی بار کے مقابلے 22 فیصد ووٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ جہاں تک سیٹوں کا تعلق ہے تو ہریانہ میں بی جے پی کو 7 سیٹوں کا اور مہاراشٹر میں 17 سیٹوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

بی جے پی کو سب سے زیادہ خسارہ ہریانہ میں ہوا ہے، جہاں پر انکا ووٹ فیصد اچانک 22 فیصد گرگیا، پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا نے 58 فیصد ووٹ کے ساتھ سبھی 10 پارلمانی نشستوں پر قبضہ جمایا تھا۔

اپریل-مئی میں لوک سبھا کا الیکشن ہوا تھا۔ بی جے پی کو اس بار ہریانہ اسمبلی انتخاب میں 36.49 فیصد ووٹ شیئر ملا ہے۔

اگر 2014 کے اسمبلی انتخابات کی بات کریں تو اس بارتب سے 3 فیصد زیادہ ہے۔ لہٰذا بی جے پی اسے اپنی کامیابی مان رہی ہے۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے نتیجہ آنے کے بعد جمعرات کو پارٹی ہیڈ کوارٹر پر گزشتہ اسمبلی انتخاب کے مقابلے میں بڑھے تین فیصد ووٹ شیئر کو بڑی کامیابی بتا رہے تھے۔

مہارشٹرا کے انتخابات۔۔۔

جہاں تک مہاراشٹر کا تعلق ہے تو وہاں بھی 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے مقابلے میں بی جے پی اور اس کے اتحاد کا ووٹ فیصد کم ہوا ہے۔ 2019 لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو 50.8 فیصد ووٹ ملے تھے، لیکن پانچ مہینے بعد ہوئے اسمبلی انتخاب میں یہ اعداد و شمار گھٹ کر 42.1 فیصد پر آکر دم توڑ دیا ہے۔ اور اسمبلی انتخاب 2014 کے مقابلے 2019 کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے تقریباً چھ لاکھ ووٹوں میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ مرتبہ بی جے پی کو ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹ ملے تھے۔ اس بار ایک کروڑ 41 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ پچھلی بار مہاراشٹر میں بی جے پی کو 122 سیٹیں ملی تھیں، اس بار 105 سیٹیں ملی ہیں۔ حالانکہ پچھلی بار بی جے پی نے الگ انتخاب لڑا تھا، اس بار شیو سینا سے اتحاد کے سبب پارٹی صرف 164 سیٹیں میدان میں اتار سکی۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کم سیٹوں پر لڑنے کو نظر میں رکھا جائے تو پارٹی کا اسٹرائیک ریٹ اچھا ہے۔ جہاں تک شیوسینا کا تعلق ہے اس اسمبلی انتخاب میں شیو سینا 16.41 فیصد ووٹ شیئر حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔