حیدرآباد۔عوام میں کورونا وائرس کے خطرناک اثرات پر شعور بیداری کیلئے جہاں ہر محکمہ سے کوششیں کی جا رہی ہیں وہیں ٹریفک پولیس نے انوکھی مہم شروع کی ہے ۔ کورونا وائرس کی خطرناک علامتی تصویر کو سڑک پر پینٹ کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے ۔ احتیاط اور عدم احتیاط کے نتائج سے عوام کو واقف کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں شہر کے مصروف چوراہے معظم جاہی مارکٹ پر ایسی پینٹنگ کی گئی ہے جس کا افتتاح امکان ہے کہ یکم جون کو کیا جائیگا ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بنائی گئی یہ تصویر لاک ڈاون میںنرمی کے اوقات میں عوام کی توجہ حاصل کرسکتی ہے ۔ خیریت آباد جنکشن پر پہلے ہی ایسی پینٹنگ کی گئی تھی ۔