عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر گورنر تمیلی سائی کاورچول خطاب
حیدرآباد۔ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے کورونا پر قابو پانے کیلئے عوام میں کورونا کے قواعد پر سختی سے عمل آوری کیلئے شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔ تمام لوگوں کے تعاون سے ہی کورونا بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے، اس سمت مزید کوشش کرنے کا انڈین ریڈ کراس سوسائٹی تلنگانہ کے ارکان کو مشورہ دیا۔ عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر گورنر نے ریڈ کراس اسٹیٹ اور اضلاع کے نمائندوں سے ورچول خطاب میں بحران کے نازک دور میں ریڈ کراس والینٹرس کی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے جس کی وجہ سے والینٹرس کو جنگی خطوط پر خدمات انجام دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام کی حصہ داری سے ہی کورونا بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ گورنر نے ریاست کے تمام عوام کو کورونا ٹیکہ لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کورونا سے جنگ میں ٹیکہ بڑا ہتھیار ہے۔ انہوں نے ریڈ کراس کے نمائندوں اور والینٹرس کو عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب متحد ہوکر ایک مقصد کو حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھیں اور عوام میں شعور بیداری پروگرامس کا اہتمام کریں اور عوامی خدمات انجام دیں، کوویڈ بحران کا مقابلہ کریں۔ پڈوچیری لیفٹننٹ گورنر کی زائد ذمہ داری سنبھالنے والی ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے پڈوچیری راج نواس میں اس پروگرام میں شرکت کی۔