بھونگیر۔/13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیر میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے کرناٹک ریاست کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر جشن منایا گیا۔اور بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی۔اس موقع پر انیل کمارریڈی نے کہا کہ ملک بھر میں عوام تبدیلی چاہ رہے ہیں۔اسی لئے آج کرناٹک اسمبلی انتخابات میں وہاں کی عوام نے کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیابی عطاکی۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں سیکولرزم کی جیت ہوئی ہے۔کیونکہ بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہوئے ملک بھرمیں ایک افرتفری مچارکھی ہے۔کرناٹک کی عوام نے مذہبی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ترقی کے نام پر ووٹ دیکر کانگریس کو کامیابی سے ہمکنارکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بھی آئندہ انتخابات میں اسی طرح کانگریس کی جیت ہوگی۔اور یہاں پر عوام تبدیلی چارہے ہے۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے ہی ملک بھر میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔اور عوام نفرت کو چھوڑکر اتحاد کی طر ف آگے بڑھتے ہوئے کانگریس کی طرف راغب ہورہے ہے۔اس موقع پر قائدین ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر مبارکباد پیش کی اور خوشیاں منائی۔اس موقع پر قائدین پرمودکمار،روی کمار،بی جہانگیر،صلاح الدین،مظہر،افروز،اویس چشتی،راشدحسین،سمیر،عامر،امتیاز،برہان،اظہر،طاہر،بابا،اور دیگرموجود تھے۔