نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ گجرات کے عوام انہیں پچھلی دو دہائیوں سے آشیرواد دیتے رہے ہیں اور ان کی ذات کو دیکھے بغیر انہیں ووٹ دیتے آئے ہیں ۔ اتوار کو تین روزہ گجرات دورے پر پہنچے وزیر اعظم مودی نے مہسانا ضلع میں واقع موڈھیرا کو ساتوں دن 24 گھنٹے شمسی توانائی کی فراہمی والا گاوں اعلان کیا ۔وزیر اعظم مودی نے یہاں منعقدہ ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے عوام میری ذات اور میرے سیاسی پس منظر کو دیکھے بغیر پچھلی دو دہائیوں سے مجھے اپنا آشیرواد دیتے آئے ہیں۔ وزیر اعظم بننے سے پہلے مودی 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیر اعلی رہے تھے ۔