عوام نے نہیں الیکشن کمیشن نے ہرایا، اس ملک نے اندرا گاندھی عظیم سیاستداں کو بھی شکست دی ہے : سابق رکن اسمبلی وجے بہادر یادو

,

   

گورکھپور: سماجوادی پارٹی کے ضلعی صدر ضیاء الاسلام کی صدارت میں منعقد ہوئی ماہانہ اجلاس میں وجے بہادر یادو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو ہوئے۔ اس موقع پر بہادر یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکن اپنے تن من دھن سے انتخابات میں حصہ لئے ہیں۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے کامیابی کے جھنڈے نصب کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے انہیں شکست دی ہے۔

ضلعی صدر ضیاء الاسلام نے کہا کہ یہ سرکاری ای وی ایم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کی بد عنوای کے ذریعہ ملک کے عوام کو گمراہ کر کے حکومت بنائی گئی ہے۔ مسٹر اسلام نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے کارکن پہلے بھی جد دجہد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عظیم عوام نے اندرا گاندھی جیسے بڑے سیاستدانوں کو شکست دی ہے۔ ضیاء الاسلام نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر مسٹر اکھیلیش یادو جو بھی فیصلہ لیں گے ہمیں وہ منظور ہیں۔