عوام ٹی آر ایس کے ساتھ ہیں ہماری کامیابی یقینی : کرشنا کماری

   

شمس آباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 20 کی امیدوار کرشنا کماری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کامیابی کے ساتھ ہی وارڈ میں ہر گھر میں پانی کے کنکشنس دئیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ حکومت کے تمام اسکیمات وارڈ میں لاکر ترقی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ خاص کر پنشن اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے لیے خصوصی کاونٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھی آج حکومت کی اسکیمات سے متاثر ہو کر ہمارا ساتھ دے رہی ہیں اور ہماری کامیابی یقینی ہے ۔ ۔