عوام پر ماسک پہننے کیلئے دباؤ نہیں ڈالوں گا:امریکی صدر

,

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر عوام کو لازمی طور پر ماسک پہننے کی ہدایات جاری نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ملک میں متعدی بیماریوں کے اعلیٰ ترین ماہر ڈاکٹر فاؤچی نے زور دیا ہے کہ اس عالمی وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کو زور دینا ہو گا کہ عوام ماسک پہنیں۔ دوسری طرف امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کو ’ڈاکا‘ پروگرام کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا حکم
واشنگٹن : امریکہ کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ‘ڈاکا’ پروگرام کے تحت غیر قانونی تارکِ وطن بچوں سے درخواستیں وصول کرے تاکہ اْن کی امریکہ سے بے دخلی روکی جا سکی۔جمعے کو ڈسٹرکٹ کورٹ میری لینڈ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو تین سال سے معطل ‘ڈاکا’ پروگرام بحال کرنا چاہیے۔یہ پروگرام امریکہ میں مقیم امیگرنٹس کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو بے دخلی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔گزشتہ ماہ امریکی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکہ ا?ئے بچوں سے متعلق پروگرام ‘ڈاکا’ کو ختم نہیں کر سکتی۔امریکہ کی سٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی حکم نامے کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ پروگرام 2012 میں اس وقت کے صدر براک اوباما نے بنایا تھا تاکہ اس کے تحت آنے والے نوجوان امیگرنٹس امریکہ میں رہتے ہوئے اسکول جائیں اور کام کر سکیں۔ یہ پروگرام بعد میں مجوزہ دا ڈریم ایکٹ کا حصہ بنا اور نوجوان امیگرنٹس کو ڈریمرز کا نام دیا گیا۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ امیگریشن سے متعلق ایک ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کریں گے جس میں ‘ڈاکا’ پروگرام کے تحت امریکی شہریت دینے کا طریقہ کار بھی ہو گا۔