عوام کانگریس اور بی جے پی کی باتوں میں نہ آئیں

   

Ferty9 Clinic

کورٹلہ میں بی آر ایس کی انتخابی مہم ، ودیا ساگر راؤ کا خطاب

کورٹلہ /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے منڈل کے دیہاتوں میں ڈسٹرکٹ صدر بی آر ایس پارٹی و رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ بی آر ایس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی قائدین کے ساتھ کارنر میٹنگس ، روڈ شو کے ذریعہ انتخابی پرچار کرتے ہوئے کار کے نشان کو ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تکالیف اور مسائل سے وہ بخوبی واقف ہیں ۔ انہوں نے عوام کی تکالیف اور مسائل کی یکسوئی کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن یا ۔ کلواکنٹلہ سنجے بی آر ایس نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی عوام سے انہیں اپنا آشیرواد دیتے ہوئے ایک موقع دینے پر حلقہ اسمبلی کورٹلہ کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرکے دکھائیں گے ۔ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر دیہاتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے بی جے پی ، کانگریس کے قائدین کی جانب سے کئے جانے والی باتوں اور سوشیل میڈیا کی جانب سے کئے جارہے جھوٹے پرچار میں نہ آنے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر دیہاتوں ، شہروں میں ترقی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے مقصد کے تحت وہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے بی آر ایس کے کار کے نشان کو ووٹ دیکر انہیں کلواکنٹلہ سنجے کو ایم ایل اے منتخب کرنے کی اپیل کی ۔ اس پروگرام میں صدر منڈل پریشد کورٹلہ ٹوٹا نارائن ، زیڈ پی ٹی سی کورٹلہ ، شریمتی ڈی لاونیا راجیش ڈسٹرکٹ کسان رابطہ سمیتی ، جی وینکٹ راؤ نائب صدر منڈل پریشد شریمتی سی سروپا دیہاتوں کے سرپنچوں ایم پی ٹی سی یوتھ قائدین ، دیہاتوں کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔