کھمم میں پولیس حراست میں فوت دلت خاتون کے بیٹے کی مزاج پرسی، انصاف کا تیقن
کھمم ۔ کھمم پولیس لاک اپ میں دلت خاتون کی موت پر افراد خاندان سے ڈی جی پی پولیس مہندر ریڈی نے ملاقات کی اور کھمم شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کا اچانک معائنہ کیا ڈی جی پی پولیس تلنگانہ مہندر ریڈی نے کھمم کا دورہ کیا مہندر ریڈی بذریعہ طیارہ کھمم کے سردار پٹیل اسٹیڈیم پہنچنے پر کھمم کلکٹر آر وی کرنن کھمم کمشنر پولیس ویشنو یس واریر نے استقبال کیا واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے قبل اڈوگوڑو پولیس اسٹیشن میں پولیس لاک اپ میں جو دلت خاتون کی موت واقع ہوئی تھی اس خاتون کا تعلق کھمم ضلع کے چنتہ کانی منڈل کے کومٹلہ گوڑم گاؤں سے ہے خاتون کے لڑکے کو بھی پولیس والوں نے بے دردی سے پیٹا تھا ادے کرن جس کی عمر 20سال ہے دلت خاتون کا بیٹا ہے جو کھمم کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ڈی جی پی مہندر ریڈی نے ادے کرن کی مزاج پرسی کی اور افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے تسلی دی اور کہا کہ مکمل انصاف کیا جائے گا ڈی جی پی مہندر ریڈی نے کھمم رورل پولیس اسٹیشن 2 ٹاؤن پولیس اسٹیشن کنجرلہ پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس عہدیداروں کو سخت ہدایات جاری کی اس موقع پر ڈی جی پی مہندر ریڈی نے کہا کہ پولیس عوام کے اعتماد پر مکمل اترتے ہوئے کام کرے عوام کا اعتماد حاصل کر کے کام کرنا ہی پولیس کا فرض منصبی ہے مہندر ریڈی نے پولیس اسٹیشن کے ریسپکشن سنٹرس اور دیگر چیزوں کا جائزہ لیا اور پولیس عہدیداروں کو سخت سے ہدایات جاری کر تے ہوئے تمام شکایت گزاروں سے غیر جانبدارانہ طور پر پیش آنے کی ضرورت پر زور دیا عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہی پولیس کی اہم ترین کامیابی ہے مہندر ریڈی کے ہمراہ سوت زون ای جی پی ناگی ریڈی بھی موجود تھے۔